• Friday, 30 September 2022
عازمین حج پربڑی پابندی لگ گئی

عازمین حج پربڑی پابندی لگ گئی

ریاض(نیاٹائم) سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج پربڑی پابندی عائدکردی، 25 روز تک عازمینِ حج کےعلاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 25 روز کی مدت کے دوران مناسک عمرہ کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج کو سہولیات مہیا کی جاسکیں۔دوسری جانب مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا دعوی کیا ہے۔وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریزرویشن دوبارہ عتمرنا ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل سے دستیاب ہوگی۔

 

واضح رہےکہ پاکستانی عارمینِ حج کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والےحجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

 

یادرہےکہ گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کو جسے کسویٰ کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا تھا۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کر علامتی طور پر حج سیزن کے آغاز کا اعلان تصورکیا جاتا ہے۔