فوڈسیفٹی اتھارٹی کا پشاور میں کریک ڈاؤن، جعلی مصالحہ جات برآمد

فوڈسیفٹی اتھارٹی کا پشاور میں کریک ڈاؤن، جعلی مصالحہ جات برآمد

پشاور(نیاٹائم)کے پی کے فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا چارسدہ روڈ پرمصالحہ جات کی فیکٹری پر چھاپا جس کے نتیجے میں 1500 کلوسے زائد جعلی مصالحہ جات برآمد کرلی گئی۔

 

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مصالحہ جات کی تیاری میں چوکر، چھلکے اور مضر صحت رنگوں کا استعمال کیا جارہا تھا، چھاپے کے دوران جعلی مصالحہ جات برآمد ہونے پر یونٹ کو سیل کردیا گیا۔چھاپے کے دوران یونٹ سے استعمال شدہ خراب، بدبودار تیل برآمد، مصالحہ جات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا تھا۔

 

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ یونٹ سے مضر صحت مصالحہ جات کو پشاور کے مختلف حصوں میں سپلائی کیا جاتا تھا، ملزمان کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔غیر معیاری اشیاء خوردنوش کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،  فیلڈ ٹیمز اشیاء خوردنوش کا معیار یقینی بنانے کے لئے متعلقہ کاروباروں کی نگرانی کا عمل مزید موثر بنائیں۔

 

فقیر آباد میں مضرصحت جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل