ایم سی بابا فرید ای لائبر یری کی افتتاحی تقریب اور تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

ایم سی بابا فرید ای لائبر یری کی افتتاحی تقریب اور تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

پاکپتن(نیاٹائم)میونسپل کمیٹی ہال میں ایم سی بابا فرید ای لائبر یری کی افتتاحی تقریب اور تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد، ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی، سی ای او ایجو کیشن عبدالمجید بلوچ سمیت افسران و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

 کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا فروغ دورحاضر کی اہم ضرورت ہے۔ محکمہ تعلیم میں کمپیوٹر کے استعمال اور ٹیکنالوجی کے مختلف ٹولز سے واقفیت نئی نسل کے لیے مفید ہے۔   ٹیکنالوجی کے استعمال کے نئے چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ ای لرننگ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا محکمہ تعلیم کا منفرد اقدام ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید تعلیم حاصل کرنے کیلئے شعبہ ای لرننگ کو ذریعہ شعار بنانا ہوگا۔  ای لرننگ، جدید تعلیمی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا آسان اور سستا زریعہ ہے۔ نوجوان ای لرننگ کے زریعے جدید ٹیکنالوجی سیکھ کر اپنے کیرئیر میں آگے بڑھیں۔

 

چھوٹے تاجروں سے فکس ٹیکس لیا جائے گا:وزیرخزانہ