بجلی کا شارٹ فال 5000 میگا واٹ پر آگیا

بجلی کا شارٹ فال 5000 میگا واٹ پر آگیا

اسلام آباد(نیاٹائم) ملک بھرمیں بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے بعد 5217 میگاواٹ آگیا ہے۔

 

ذرائع پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21783میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی مانگ 27000 میگاواٹ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پانی سے 4926 میگاواٹ بجلی پروڈیوس کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 924 میگاواٹ بجلی لی جارہی ہے جبکہ پرائیویٹ شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار12425 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے 1140 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار ایک سومیگاواٹ ہے۔

 

بگاس سے چلنے والے پلانٹس ایک سو تئیس میگاواٹ بجلی پروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2145 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف ایریاز میں دس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے ایریازمیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بہت زیادہ ہوگیا ہے۔

 

امریکی ڈالر کی بڑھتی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا