سائنسدانوں نے ہمیشہ چلنے والی لیزر تیار کرلی

سائنسدانوں نے ہمیشہ چلنے والی لیزر تیار کرلی

ایمسٹرڈیم (نیا ٹائم ویب ڈیسک)سائنسدانوں نے ایک ایسی ایٹمی لیزر تیار کی ہے جو ہمیشہ قائم رہ سکتی ہے جبکہ  یہ ایجاد نیکسٹ جینریشن کی ٹیکنالوجی کے کمرشل استعمال کے نئے باب کھولے گی ۔

 

یونیورسٹی آف ایمسٹرڈیم کی ایک انکوائری  ٹیم نے ایٹمی لیزر کے نظریے کے ایک ایسے مسئلے کو حل کرلیا جس نے  تیس برسوں  سے طبعیات دانوں کو الجھا کر رکھا تھا۔عام آپٹیکل لیزر کے برعکس یہ ایٹمی لیزرایٹم کے بوز-آئنسٹائن کنڈینسیٹ نامی شے سے بنائی گئی ہے جو مادے کی شعائیں خارج کرتی ہیں۔ان لیزرز کو بڑی مقدار میں توانائی اور اپنی حالت میں برقرار رہنے کیلئے انتہائی ٹھنڈے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ فی الحال اسکو انتہائی قلیل مدت تک فعال رکھا جاسکتا ہے۔

 

ریسرچ کے سربراہ پروفیسر فلورین شریک کا کہنا تھا کہ گزشتہ  تجربوں میں ایٹموں کی بتدریج ٹھنڈک مکمل طور پر ایک ہی جگہ ہوئی تھی۔ اس سیٹ اپ میں تحقیق کاروں نے ایٹم کو ٹھنڈا کرنے کے عمل کو وقت کے بجائے مکان کے اعتبار سے پھیلایا گیا۔ آخر میں انتہائی ٹھنڈے ایٹم تجربے کے مرکز پر آئے جہاں بی ای سی میں انکو مادے کی مربوط لہروں کی شکل دینے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ ایٹم استعمال کیے جارہے ہوتے ہیں تو نئے ایٹم بی ای سی کو دوبارہ بھرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

 

 

امریکی ڈالر کی بڑھتی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا