سستے آم خریدنا پولیس اے ایس آئی کو مہنگا پڑ گیا

سستے آم خریدنا پولیس اے ایس آئی کو مہنگا پڑ گیا

کراچی (نیا ٹائم)کراچی  کے علاقے میٹھا در تھانے کی حدود میں پھل فروش سے زبردستی  سستا پھل خریدنے والے  پولیس اے ایس آئی کو حکام نے معطل کردیا ۔

 

نجی ٹی وی  کے مطابق معطل پولیس  اے ایس آئی  کی ویڈیو سماجی رابطوں  پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس پر الزام تھا کہ پھل فروش کو خریدے گئے آم کے پیسے کم دیئے اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے میٹھادر تھانےکے پولیس افسر کا پھل فروش پر تشدد اور کم قیمت پر آم خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کر دیا ، اے ایس آئی عمران کی ویڈیو سماجی رابطوں پر وائرل ہوئی تھی جس میں چند افراد ایک پھل فروش لڑکے سے پوچھ رہے تھے کہ پولیس افسر نے تم سے کتنے کلو آم لیے اور اسکے کتنے پیسے دیئے۔

 

پھل فروش کا کہنا  تھا کہ وہ آم 180 روپے کلو آم  فروخت کر رہا تھا اور  پولیس افسر عمران کی جانب سے  اسے  پانچ کلو کے صرف تین سوروپے دیئے گئے تھے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی سٹی نے  پولیس اے ایس آئی عمران کو معطل کر کے اے ایس پی بغدادی کو تفتیشی افسر مقرر کر دیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ویڈیو میں اے ایس آئی کو پھل فروش کے ساتھ بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہےاور دونوں میں توں تکرار  بھی دیکھی جا سکتی ہے جبکہ ویڈیو بنانے والے شخص نےتمام واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ۔

 

 

بینڈ باجے کی رقم کیوں نہیں دی؟دولہا بارات لیکر واپس چلا گیا