ایرانی پاسداران انقلاب کا انٹیلی جنس سربراہ عہدے سے فارغ

ایرانی پاسداران انقلاب کا انٹیلی جنس سربراہ عہدے سے فارغ

تہران (نیا ٹائم ویب ڈیسک )ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی  جنس یونٹ کے سربراہ حسین طائب کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ، ایرانی میڈیا کے مطابق 12 سال تک پاسداران انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ رہنے والے حسین طائب کو عہدے سے ہٹا کر پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کی سربراہی محمد کاظمی کے حوالے کی گئی ہے جو کہ اس سے قبل پاسداران انقلاب انٹیلی جنس یونٹس کے پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ تھے ۔

تاہم ابھی تک ایرانی میڈیا کی طرف سے حسین طائب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔ تاہم خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے سابق انٹیلی جنس یونٹ سربراہ حسین تائب پر ترکی میں اسرائیلی سیاحوں پر ممکنہ ایرانی حملے کی منصوبہ بندی اور اس میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا ۔

اس سے قبل سابق انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ حسین طائب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر میں بھی کام کر چکے ہیں ۔

 

شادی کی تقریب میں دولہے کے ہاتھوں دوست قتل