باکسر عامر خان کو لوٹنے والے 3 ملزم پکڑے گئے

باکسر عامر خان کو لوٹنے والے 3 ملزم پکڑے گئے

لندن (نیا ٹائم ویب ڈیسک )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 3 ملزم پکڑے گئے ، عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔

لندن پولیس کے مطابق اپریل میں مشرقی لندن کے علاقے لیئٹن میں عامر خان کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے  تین ملزموں 25 سالہ احمدبانا ، 24 سالہ نورالامین اور 20 سالہ دانتے کیمبل کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزموں کا تعلق بھی شمالی لندن سے ہے اور ان پر ڈکیتی کی دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

احمد بانا اور دانتے کیمبل پر نقلی گن رکھنے کی دفعات کے تحت فرد جرم عام ہو گی ۔

پاکستانی نژاد 35 سالہ سابق باکسر 18 اپریل کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ لیٹن کے علاقے میں موجود تھے جب انہیں چند افراد نے گن پوائنٹ پر دھمکا کر لوٹ لیا تھا ۔ ڈاکو ان سے 70 ہزار پاونڈ کی گھڑی چھین کر لے گئے تھے ۔ گھڑی 19 قیراط روز گولڈ سے بنی تھی جس میں 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے ۔

باکسر عامر خان نے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ مشرقی لندن میں گن پوائنٹ پر لٹ گئے ہیں اور ڈاکو ان سے قیمتی گھڑی چھین کر لے گئے ہیں ۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات ہمارے لیے چیلنج تھا اور ان ملزموں کی گرفتاری ہماری ترجیح تھی ۔

واضح رہے باکسر عامر خان کے ساتھ یہ کوئی پہلی واردات نہیں تھی ، اس سے قبل 2012 ء میں بھی مسلح افراد ان سے ایک لاکھ پاونڈ مالیت کی گاڑی چھین کر لے گئے تھے ۔

 

آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ پاکستان میں سنچری کیوں نہ بنا سکے؟