شادی کی تقریب میں دولہے کے ہاتھوں دوست قتل

شادی کی تقریب میں دولہے کے ہاتھوں دوست قتل

اتر پردیش (نیا ٹائم ویب ڈیسک )خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ،شادی کی خوشی میں سٹیج پر کھڑے ہو کر ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہے کے ہاتھوں دوست قتل ہو گیا ، سہرے والے دلہے کو ہتھکڑیاں لگ گئیں ۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران سٹیج پر دلہا ہوائی فائرنگ کر رہا تھا اسی دوران گولی اس کے دوست کو لگ گئی ، دوست کو گولی لگنے کا واقعہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا ۔ شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ ضلع سون بھدرا کے علاقے برہمن نگر میں پیش آیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں شادی کی تقریب میں دلہے منیش مدھیشیا کو سٹیج پر کھڑے ہو کر شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس دوران پستول سے نکلنے والی گولی اس کے قریبی دوست کو لگ جاتی ہے ۔

فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دلہے کا دوست بابو لال یادیو بھارتی آرمی کا اہلکار تھا جبکہ جس پستول سے اس کی ہلاکت ہوئی وہ بھی اسی کا تھا ۔

ایس پی سون بھدرا کے مطابق دلہا اور ہلاک ہونے والا بابو لال یادیو دونوں قریبی دوست تھے ، گولی لگنے کے بعد بابو لال کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

پولیس افسر کے مطابق  ہلاک ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ کے قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے جس کے بعد دلہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے قبضہ سے واقعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔

 

بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آ گیا