امریکی ڈالر کی بڑھتی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا

امریکی ڈالر کی بڑھتی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا

کراچی (نیا ٹائم) ملک میں جاری معاشی بحران کے باعث ڈالر کی بڑھتی قیمت کا سلسلہ رک گیا ، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہو گیا ،امریکی ڈالر کی قدر میں ایک ہی روز میں 4 روپے 70 پیسے کی  تاریخی کمی ہو گئی ۔

ڈالر کی رسد بہتر کرنے اور سٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات کے تحت ایک لاکھ ڈالر سے زائد درآمدات کی ادائیگیوں کے 24 گھنٹے پہلے مرکزی بینک کو آگاہ کرنے کے احکامات سمیت برآمدی شعبوں کی طرف سے 150 ملین ڈالرز کی برآمدی آمدنی بڑھان سے رسد بڑھنے کے باعث انٹر بینک میں جمعرات کو ڈالر کی قدر میں تیزی سے ہونے والے اضافہ رک گیا ۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی جس میں ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 209 روپے سے بھی نیچے کی سطح پر آ گیا ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں سارا دن اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہا تاہم لین دین کے اختتام  پر ڈالر کی قدر 4 روپے 70 پیسے کم ہو کر 207 روپے 23 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3 روپے گھٹ کر 209 روپے کی سطح پر بند ہوا ۔

حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کی تمام مطلوبہ شرائط پوری کرنے پر قرض پروگرام کا معاہدہ طے پانے اور چین کے کنسورشیم بینک کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض دینے پر رضا مندی کے بعد جمعرات کے روز زر مبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آ گئی ۔

ماہرین کے مطابق زر مبادلہ کی مارکیٹ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے قرض کے باوجود آئندہ چند دن مشکل حالات اور مالیاتی بحران برقرار رہنے کا خدشہ ہے ، تاہم وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 3 ماہ میں پاکستان کی مشکلات کم ہو جائیں گی ۔

زر مبادلہ کی مارکیٹوں میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی خبروں کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے بھی فنڈز کے اجراء جیسی اطلاعات نے بھی زر مبادلہ کی مارکیٹوں میں مثبت دن رہا ہے ۔جو گزشتہ کچھ دنوں سے ڈالر کی گھبراہٹ میں خریداری کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا ۔ جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کافی دنوں بعد تگڑا ہوا ہے ۔

 

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پاکستان پر کیا اثر ہو گا ؟