ہمارے شروع کردہ منصوبوں کے نام بدلے جا رہے ہیں،شوکت ترین

ہمارے شروع کردہ منصوبوں کے نام بدلے جا رہے ہیں،شوکت ترین

اسلام آباد(نیا ٹائم) سابق  وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین  کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں  ہمارے شروع کردہ منصوبوں کے نام بدلے جا رہے ہیں۔

 

سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کاوزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی  نیوزکانفرنس کے ردعمل میں کہنا  تھاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت میں مختلف شعبوں میں ترقی ہوئی  مگرموجودہ حکمران کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ ڈالرپہلے کہاں تھا اور آج کہاں ہے یہ سب کو معلوم ہے۔عوام کو سچ بتائیں کہ گزشتہ  حکومت اچھا  کام کر رہی تھی اوراس بات کا اعتراف  بھی کریں کہ آپکی نالائقی اور نااہلی کے باعث ملک موجودہ حالات سے دوچار ہے ۔

 

شوکت ترین  کا مزید کہنا تھا کہ  یہ لوگ ہمارے اچھے کاموں کا کریڈٹ لے رہے ہیں جب کہ ہم نے سب سے زیادہ ریکارڈ ٹیکس اکٹھاکیا تھا۔سابق وزیر خزانہ  نے کہا کہ ہیلتھ  کارڈ اور کامیاب جوان پروگرام تحریک انصاف حکومت نے ہی شروع کیا تھا۔تمام منصوبے ہم نے شروع کیے مگر انہوں نے صرف انکے نام تبدیل کیے۔جب ہماری حکومت ختم ہوئی تھی تو ہم قومی خزانے میں سرپلس رقم چھوڑ کر گئے تھے مگر انہوں نے اپنی نالائقی سے عوام کو مہنگائی  کی آگ میں جھونک دیا۔

 

 

وزیر اعظم سے پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات