رہنماپی ٹی آئی فرخ حبیب کی حکومت پر کڑی تنقید

رہنماپی ٹی آئی فرخ حبیب کی حکومت پر کڑی تنقید

اسلام آباد(نیاٹائم) رہنما پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت روزعوام سے جھوٹ بولتی ہے، یہ بجٹ میں 3 تبدیلیاں کرچکے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے۔

 

فرخ حبیب نے کہا کہ مزدورکویکم اپریل سے 25 ہزار روپے اُجرت ملنا تھی، اپنے ہی نو ٹیفکیشن جاری کر کے اس پر یوٹرن لے چکے ہیں، ان کے دور میں گنے کے کاشتکار کا معاشی  استحصال ہوتا تھا۔تحریک انصاف کے  رہنما نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے 27 فی صد برآمد میں اضافہ کیا، عمران خان دور میں نئی ٹیکسٹائل انڈسٹریز لگ رہی تھیں، ہم احساس پروگرام سےغریب لوگوں  کا سہارا بنے ہوئے تھے۔

 

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا احساس پروگرام دنیا میں چوتھے نمبر پر آیا تھا، ہم ٹیکس اصلاحات لے کر آئے، بڑی صنعتوں میں اضافہ کیا، ملک میں چینی 20 لاکھ ٹن اضافی پیدا ہوئی اس وجہ سے قیمت کم ہے۔

 

حکومت نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا