واشنگ مشین کو ہوا میں 14 فٹ اچھالنے والے کا نام گنیز میں درج

واشنگ مشین کو ہوا میں 14 فٹ اچھالنے والے کا نام گنیز میں درج

سٹاک ہوم(نیا ٹائم ویب ڈیسک) سویڈن کے ایک طاقت ور شخص نے واشنگ مشین کو ہوا میں  چودہ  فٹ  سات  انچ تک اچھال کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوالیا ہے۔

 

یہ کارنامہ یورپی ملک سویڈن سے تعلق رکھنے والے جوہان ایسپنکرونا نامی شخص نے قائم کیا ہے جنہوں نے اٹلی کے ایک شو میں اپنی  وقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری بھرکم واشنگ مشین کو اتنی بلندی تک پھینک کر لتھوانیا کے زائڈروناس سیویکاز کا ریکارڈ توڑا ہے جسے ٹی وی پر لائیو دکھایا گیا تھا۔ خیال  رہے کہ زائڈروناس نے واشنگ مشین کو ہوا میں  تیرہ فٹ اور  چھ اعشاریہ  چھ انچ تک ہوا میں  بلند کیا تھا۔

 

جوہان ایسپنکرونا نے اٹلی کے شہر میلان میں  حال ہی میں اپنے فن کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پوری طاقت سے جب واشنگ مشین کو اچھالا تو وہ ہوا میں کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی بلندی پر گئی اور پھر زمین کا رخ کرکے ایک دم  سے فرش پر گر پڑی۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام آنے کے بعد جوہان ایسپنکرونا   کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی اور انہوں نے شو کے میزبا ن کو زور  سے گلے لگا لیا۔

 

 

ٹویٹس کو حروف کی قید سے آزاد کرنے کا فیصلہ