بینڈ  باجے کی رقم کیوں نہیں دی؟دولہا بارات لیکر واپس چلا گیا

بینڈ باجے کی رقم کیوں نہیں دی؟دولہا بارات لیکر واپس چلا گیا

نئی دہلی (نیا ٹائم ویب ڈیسک) انڈیا میں ایک دولہا لڑکی والوں سے معمولی تنازعے پراپنی  دولہن کو چھوڑ کر بارات واپس لے گیا۔

 

ہندوستان میں اکثر شادی بیاہ کے موقع پر ایسے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جس میں کبھی دولہن کسی معمولی بات پر شادی سے انکار کردیتی ہے تو کبھی دولہا کسی بات کو تنازعہ بناکر منڈپ سے اٹھ کر چلا جاتا ہے۔ایسا ہی ایک تازہ واقعہ انڈین ریاست اترپردیش میں پیش آیا جس میں دولہا بھری محفل سے صرف اس لیے اٹھ کر چلا گیا کیونکہ دولہن والوں نے بینڈ باجے والوں کی فیس ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

 

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق جب شادی کی رسومات ادا کی جا رہی تھیں کہ بینڈوالوں  نے دولہا  کے گھر والوں سے رقم کی ادائیگی  کامطالبہ کیا مگر انہوں نے یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا کہ اس فیس کو دولہن  والوں کی  جانب سے ادا کیا جانا چاہیے جس پر دونوں فیملیز میں جھگڑا شروع ہوگیا۔دولہا نے اپنی اور اپنی فیملی  کی بےعزتی محسوس کرتے ہوئے گلے میں پہنا ہوا ہار توڑ دیا اور بارات واپس لیکرچلا گیا۔

 

 

بھارتی شہری نے ایک ہی وقت میں 2 شادیاں کیوں کیں؟