حکومت نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا

حکومت نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد(نیاٹائم) حکومت نے غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل پیدا کر دی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر متعدد اشیا مہنگی ہونے کے ایک روز بعد ہی دالوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

 

نوٹی فکیشن  کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہوگئی ہے،نئےریٹس کے مطابق سفید چنے کی قیمت 87 روپے فی کلواضافے کے بعد 213روپے سے 300روپے فی کلوہوگئی ہے،جبکہ دال مسور کی قیمت میں 55 روپے کے اضافے کے بعد 215 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلوہوچکی ہے۔

 

واضح  رہے کہ پچھلے روز ہی یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈیش واش، ماچس و دوسرے اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا اور نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔یادرہے کہ رواں ہفتے ہی پرائم منسٹر شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر پانچ بنیادی غذائی اشیا کو کم قیمتوں میں مہیا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ 

 

پولیس گردی سے وکلاء بھی محفوظ نہ رہ سکے