معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے،شیخ رشید

معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(نیا ٹائم) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سابق صدرپرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے لئے رکاوٹ بن گیا ہے ۔

 

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ٹویٹر  بیان میں کہنا  تھا کہ سابق فوجی صدرپرویزمشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے پاکستان آنےکی رکاوٹ بن گیاہے۔سامراجی اعلامیے کے غلط اندازے نے پاکستان مسلم لیگ ن   کی سیاست، سٹیبلشمنٹ اورجوڈیشری  کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔شیخ رشید نے کہا  کہ موجودہ حکومت میں معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ ابھی اصلی بجٹ آنا ہے پھر سب کو لگ  پتاجائے گا۔اس وقت ملکی  معیشت وینٹی لیٹر پر اورسیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  کا مزید کہنا تھا کہ پورا ملک اس وقت افواہوں کی زد میں ہے۔ جولائی میں بجلی اورگیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔ بیرون ملک  پاکستانیوں  سے ووٹ چھیننا اور نیب قوانین میں اپنےمقدمات کیلئےترامیم کرنا قومی جرم ہے۔کرپٹ اورچورملزموں اورمجرموں کو وطن عزیز پرمسلط کردیا گیا ہے۔موجودہ دور میں  ہرایک شخص  کے پاس موبائل فون ہے اس لیے اسکی رائے کا احترام  بھی لازم ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اس  امپورٹڈ حکومت کے پاس اب گنے چنے دن باقی ہیں ۔

 

 

موجودہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں، چودھری پرویز الہٰی