باغ جنا ح میں گندگی پھیلانےوالےہوشیارہوجائیں

باغ جنا ح میں گندگی پھیلانےوالےہوشیارہوجائیں

لاہور(نیاٹائم)لاہور ہائیکورٹ  نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو جرمانےکا حکم دیا ہے۔

 

لاہور کی سب سےبڑی عدالت  نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو 200 روپے جرمانےکا حکم دے دیاہے،لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے خاتمے کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکیل جوڈیشل واٹرکمیشن کا کہنا تھا کہ برساتی پانی کو سٹور کرنےکیلئے واٹرٹینک تعمیرکیے جا رہے ہیں۔جسٹس شاہدکریم کا ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سے مکالمے میں کہنا تھا کہ آپ کی ذمہ داری بڑی اہم طرز کی ہے، اگر آپ ہماری ہدایات پر نہیں چل سکتے تو عہدہ  چھوڑ دیں۔

 

جسٹس شاہدکریم کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کےلوگ سنجیدگی سے کورٹ کی معاونت کر رہے ہیں، پی ایچ اےکا کردار اہم ہے، آئندہ  ہر سماعت پر آپ کا نمائندہ عدالت میں موجود ہونا چاہیے۔ڈی جی پی ایچ اے نےکہا کہ مجھے تعینات ہوئے 15 دن ہوئے ہیں، عدالتی احکامات پر من وعن عمل ہوگا۔دوران سماعت معززکورٹ نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے افراد کو 200 روپے جرمانےکاآرڈربھی جاری کردیا۔

 

لاہور ائیرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا نےکےبعدبڑانقصان