جنوبی وزیرستان میں دھماکہ

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ

ڈی آٸی خان(نیا ٹائم)  وانا بازار بخان گلی میں کباڑ کی دوکان میں بم دھماکہ ہواہے۔دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہو گئے ۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ودود کندھاری کباڑی کو کسی نے ماٹر کا گولہ بیچا تھا جس کو وہ توڑ رہے تھے کہ گولہ پھٹ گیا۔دھماکے سے کباڑ دوکاندار ودود موقع پر جاں بحق جبکہ انکا چار سالہ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا ۔

 

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔لاشوں کو وانا ہسپتال منتقل کردیا گیاپولیس نے واقعہ کی تفتيش شروع کردی ہے۔