مردان میں خوفناک ٹریفک حادثہ

مردان میں خوفناک ٹریفک حادثہ

مردان (نیا ٹائم)کاٹلنگ روڈ قاضی آباد کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے،حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق جبکہ 3 خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ 

 

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی تین ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچیں ۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو 1122کے مطابق فلائنگ کوچ اور تیز رفتار چنگچی آپس میں ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

 

حادثے کے نتیجے میں مرنے والوں میں سوات کے رہائشی بیالیس سالہ محب اللّٰہ ،کاٹلنگ کے رہائشی پچاس سالہ سلیم شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں مردان کی رہائشی زرین ،کاٹلنگ کے مکین چالیس سالہ عابد ،ساٹھ سالہ بشیر،جمال گڑھی کی رہائشی اٹھارہ سالہ مسماۃ شہناز،بشری ،مسماۃ ثریا کے نام سامنے آئے ہیں۔ زخمیوں کو مردان کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔