
کراچی میں تیز ہواوں کے ساتھ بادل برس پڑے
کراچی (نیا ٹائم)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بادل چھم چھم برس پڑے ، مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہواوں نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔
گرمی کے ستائے کراچی والوں پر آخر موسم مہربان ہو گیا ، بادلوں کی انٹری اور بارش کی رم جھم نے موسم خوشگوار بنا دیا ۔ کراچی کے علاقے بحریہ ٹاون ، ائیرپورٹ اور ملیر کے اطراف میں تیز بارش جبکہ سعدی ٹاوں اور گلشن حدید میں سرمئی بادل چھا گئے ۔
سہراب گوٹھ ، سبزی منڈی اور سپر ہائی وے کے اطراف کے کئی علاقوں میں بھی بارش شروع ہو گئی ، گلستان جوہر میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بادل کراچی کے شمال مغرب میں موجود ہیں جبکہ شہر کے شمال مشرق سے 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا سے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوئی ہے ۔
گزشتہ چند روز سے شہر قائد گرمی کی لپیٹ میں تھا ، گزشتہ روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن بادل شہریوں کے ارمانوں پر اوس ڈالتے ہوئے بن برسے رخصت ہو گئے تاہم آج ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔
دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ کے پیش نظر الرٹ جاری
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ