
یوٹیلیٹی سٹور نے بھی عوام پر مہنگائی بم گرا دیا
اسلام آباد (نیا ٹائم) سستے یوٹیلیٹی سٹورز بھی اب سستے نہیں رہے ، مہنگائی کی ستائی عوام پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بھی مہنگائی بم گرا دیا ، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپویشن نے چنے کی دال کی قیمت 28 روپے فی کلو بڑھا کر 190 روپے کلو کر دی ، سفید چنے کی قیمت 85 روپے فی کلو اضافے کے بعد 300 روپے فی کلو ہو گئی ۔ دال مسور کی قیمت میں بھی 55 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر صابن کی قیمت میں بھی 10 روپے سے 30 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ واشنگ پاوڈر کی قیمتوں میں 10 سے 30 روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر صرف بنیادی اشیائے ضروریہ پر ہی سبسڈی دی جا رہی ہے ۔ تاہم مختلف دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں یہ اضافہ رمضان المبارک کے بعد کیا جا رہا ہے ۔ان تمام اشیاء کی قیمتیں گزشتہ سال ستمبر سے ہی مستحکم رکھی گئی تھیں ۔ مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو قیمتوں پر نظر ثانی کرنا پڑی ہے ۔
خوردنی تیل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ