لاہور میں خواجہ سرا تیزاب گردی کا شکار

لاہور میں خواجہ سرا تیزاب گردی کا شکار

لاہور (نیا ٹائم) لاہور کے علاقے ریس کورس کے قریب خواجہ سرا تیزاب گردی کا شکار ہو گیا ، نامعلوم ملزم خواجہ سراء پر تیزاب پھینک  کر موقع سے فرار ہو گیا  ، خواجہ سراء کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پنجاب میں ایک بار پھر تیزاب گردی بڑھنے لگی ، مختلف شہروں میں تیزاب پھینکنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ، لاہور میں خواجہ سراء پر تیزاب پھینکے کا واقعہ ریس کورس کے علاقے میں پیش آیا ۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور میں ریس کورس کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے خواجہ سراء پر تیزاب پھینکا جسے  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے ۔

ڈی آئی جی سہیل چوہدری نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ،ڈی آئی جی نےمتعلقہ تھانے سے رپورٹ بھی کر لی ہے ۔

ترجمان لاہور پولیس آپریشنز ونگ آغا احتشام کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم کی شناخت کر لی ہے ، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا ۔

 

موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف بڑی کارروائی