
سونا سستا ، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
کراچی (نیا ٹائم)کاروباری دن کے تیسرے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر آج مزید مہنگا ہو گیا ، سونے کی قیمت میں 1850 روپے کمی ، جبکہ ڈالر کی قدر میں مزید 45 پیسے اضافہ ہو گیا ۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1850 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ ریٹ ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہو گیا ہے ۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1586 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہو گئی ۔
ایک طرف مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد 1839 ڈالرز فی اونس ہو گئی ۔
سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 45 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 211٫93 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں آج روپیہ تگڑا رہا اور 3٫50 روپے کی کمی کے بعد 212 روپے کی سطح پر فروخت ہوتا رہا ۔
انٹر بینک میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر 212 روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر گیا تاہم وقف وقفے سے اتار چڑھاو کے بعد ڈالر کی قدر 98 پیسے کم ہو کر 210 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گئی ۔ تاہم بڑھتی مانگ کے باعث ڈالر کی قدر میں تنزلی رک گئی اور اس کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 45 پیسے کے اضافے کے ساتھ 211٫93 پر بند ہوا ۔
دوسری طرف اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب کم ہونے کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا ، ڈالر کی قدر میں 3٫50 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 212 روپے کی سطح پر بند ہوا ۔
معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود مارکیٹ میں آئندہ چند دن مزید مشکل حالات اور مالیاتی بحران برقرار رہنے کا خدشہ ہے ، جو زر مبادلہ مارکیٹس میں اعتماد کے فقدان کے باعث ہے ۔ ڈالر کی طلب میں اضافے اور مطلوبہ مقدار میں ڈالرز کی عدم دستیابی کے باعث بھی ڈالر کی نسبت روپے کی ناقدری کا سلسلہ جاری ہے ۔
سمارٹ فونز کی مانگ میں کمی ، سام سنگ کے 5 کروڑ فونز خریداروں کے منتظر
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ