موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف بڑی کارروائی

موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف بڑی کارروائی

بہاولپور(نیاٹائم)تھانہ کوتوالی پولیس کی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے خلاف بڑی کارروائی جس کے نتیجے میں تیمور عرف تیموری سومرو گینگ کاسرغنہ کوساتھی سمیت گرفتارکرکےلاکھوں روپے مالیت کی09عددموٹرسائیکلیں برآمدکرلیے گئے۔

 

تفصیل کے مطابق ڈی پی اوعباد ت نثار کی قیادت میں معاشرتی برائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے،تھانہ کوتوالی پولیس نے تیمور عرف تیموری سومروگینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا،جن سے لاکھوں روپے مالیتی کی 09 عدد موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔اے ایس پی سٹی سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کی زیر نگرانی تفتیشی افسران وجوانوں پر مشتمل ٹیم نے  جدید ٹیکنالوجی و شب وروزکی محنت سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملو ث تیمورعرف تیموری گینگ کے سرغنہ تیمور عرف تیموری سومرو جبکہ ساتھی اسماعیل کوگرفتارکرلیاجو موٹرسائیکل چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

 

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل پر برآمد شدہ مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کو کامیاب کارروائی کرنے پرشاباش دی۔ بہاول پور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں ہے اورشہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔بہاولپور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ بہاولپور کا امن برقرار رکھا جا سکے۔

 

انسانی سمگلرز کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، افغان شہری گرفتار