کرک یونیورسٹی کے لیکچررغنی الرحمن نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

کرک یونیورسٹی کے لیکچررغنی الرحمن نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

کرک(نیاٹائم)خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے لیکچررغنی الرحمن نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

 

اس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق غنی الرحمن نے گزشتہ روزانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹنگ میں اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ڈاکٹر غنی الرحمن کے سپروایزز ڈاکٹر انور غنی تھے جو پی ایچ ڈی مقالے کی دفاع میں موجود تھے۔خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے اس اہم کامیابی پر غنی الرحمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے لئے بروئے کارلائے۔

 

اس کامیابی پرخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے رجسٹرار محمد رشاد خٹک ٹریژرحافظ اسماعیل خان، کنٹرولرامتحانات ڈاکٹرمحمد زبیر،  ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس   محمد رحیم  ڈپٹی ڈایریکٹر آڈٹ فرید جلال  ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر انور خان، ڈائریکٹر QEC محمد شاہ دین  ڈپٹی رجسٹرارمیٹنگ عبدالسلام سمیت یو نیورسٹی کے تمام تدریسی شعبہ جات کے سربراہان نے غنی الرحمان کو مبارکباد دی ہے۔

 

سرگودھا میں ایف بی آر ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل