شاہینوں کے دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری کر دیا گیا

شاہینوں کے دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری کر دیا گیا

لاہور(نیاٹائم) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان  ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے  ۔سیریز میں   ایک وارم اپ میچ اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں ۔

 

سری لنکن کرکٹ  بورڈ کی جانب سے تاخیر کے بعد اب ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔اعلان کردہ شیڈول میں ایک وارم اپ میچ اور2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں، تین روزہ وارم اپ میچ گیارہ سے  تیرہ جولائی تک  سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد2 ٹیسٹ میچز ہوں گے، پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گال میں ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ 6جولائی کو سری لنکا پہنچے گی جبکہ دورہ سری لنکا کیلئے اٹھارہ  رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈکا اعلان بھی  کر دیا گیا ہے۔

 

اعلان کردہ سکواڈ میں3سپنرز، 4 مڈل آرڈر بیٹرز،3 آل راؤنڈرز،2 وکٹ کیپرز، 2سپنرزاور 4 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔لیگ سپنر یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اسکے علاوہ انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ سے باہر ہونے والےآف سپنر محمد نواز ایک مرتبہ پھر سے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان محمد رضوان ، عبداللہ شفیق، اظہر علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔اس کے علاوہ فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ   آفریدی، یاسر شاہ اور نعمان علی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

 

 

فاسٹ بولر محمد حسنین کا اگلا ہدف کیا ہوگا