موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

پشاور(نیاٹائم) پشاور میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام نارتھ ویسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام نارتھ ویسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں روڈ سیفٹی آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ آگہی سیمینار کے مہمان خصوصی سرجن پروفیسر طارق جبار اور سیکٹر کمانڈر ایم ون ایس پی کیپٹن (ریٹائرڈ) سعید ذیشان حیدر تھے۔ سیمینار کا بنیادی مقصد ہسپتال کے ڈاکٹرز بشمول سٹاف کو روڈ سیفٹی کے اصولوں کے متعلق ایک جامع انداز میں معلومات فراہم کر کے اس موضوع کی اہمیت سے روشناس کرانا تھا۔ سیمینار میں ڈاکٹرز اور ہسپتال کے عملے نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر ایک روڈ سیفٹی سٹال بھی قائم کیا گیا جس میں مختلف اقسام کے آلات نمائش کے لیے لگائے گئے تھے۔

 

ہسپتال کے عملے نے سٹال میں غیر معمولی دلچسپی لی اور مختلف آلات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ سیمینار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر ایم ون ایس پی سعید ذیشان حیدر نے روڈ سیفٹی کے اصولوں پر روشنی ڈالی اور اس ضمن میں دلائل پیش کیے جس کا مقصد روڈ سیفٹی کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کے موقع پر سرجن پروفیسر طارق جبار نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید ایسے پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہا اور افسران کی پذیرائی کی۔

 

 

ہائی وولٹیج کے جھٹکے سے زندگی کا بلب ڈی فیوز