نیتو کپور نے ساس اور بہو کے خراب رشتے کی وجہ کسے قرار د یا؟

نیتو کپور نے ساس اور بہو کے خراب رشتے کی وجہ کسے قرار د یا؟

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک) بالی ووڈ  انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے ساس اور بہو کے خراب تعلقات کی وجہ بیٹے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیٹا ٹھیک ہو تو سب کچھ ٹھیک رہتا ہے ۔

 

بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں میڈیا  نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات چیت کی۔نیتو کپور نے بتایا کہ شوہر رشی کپور کی وفات کے بعد اب میری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ کام کروں تاکہ  میں خود کو مصروف رکھ سکوں۔نیتو نے اپنی ساس سے متعلق بتایا کہ انکا میرے ساتھ انتہائی محبت کا رشتہ تھا اور میں جب بھی مشکل میں ہوتی  تھی سب سے پہلے انہیں ہی فون کرتی تھی ۔اپنی بہو عالیہ بھٹ سے متعلق  گفتگوکرتے ہوئے نیتو کپور نے کہا کہ وہ  ایک انتہائی سادہ مزاج کی پیاری بچی ہے مگرآج کے زمانے میں اچھا ہے  کہ کسی کو مشورہ نہ دیا جائے کیونکہ سب  خود بخود ہی سیکھ جاتے ہیں۔

 

نیتو کپور کا مزید کہنا تھا کہ میرا بیٹا رنبیر کپور بہت سمجھدار ہے وہ ہر وقت ماں ماں نہیں کرتا مگر جب  ایک بیٹا  اپنی ماں اور بیوی کے رشتے میں توازن برقرار نہیں رکھتا اور جورو کا غلام بن جاتا ہے تب مسئلے  پیدا ہوتے ہیں اور ماں کو بھی بہو سے مسئلہ تب ہی شروع ہوتا ہے اس لیے ساس اور اسکی بہو کے خراب رشتے کی بنیادی وجہ بیٹا ہی  ہوتا ہے۔خیال  رہے کہ  فلم ہدایتکار مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ اوربالی ووڈ انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کئی سالوں  کی دوستی کے بعد رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی شادی کا جشن  خوب دھوم دھام سے منایا گیا تھا۔

 

 

جیکی شروف اور دیگر اداکار مجھ سے جلتے ہیں،انیل کپور