دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ کے پیش نظر الرٹ جاری

دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ کے پیش نظر الرٹ جاری

مظفرآباد(نیاٹائم) دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں متوقع اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 

مظفرآباد میں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کیا ہے، مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاؤں بالخصوص دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں  غیر معمولی اضافہ متوقع ہے ، ایس ڈی ایم اے  کے مطابق تمام ڈی ڈی ایم ایز، ضلعی انتظامیہ آگاہ رہیں ،   ریسکیو 1122 کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ کردیا ہے ۔

 

ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  کمشنر مظفرآباد، پونچھ اور میرپور ضروری اقدامات یقینی بنائیں ،دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے پیش نظر منگلا ڈیم و دیگر پاور پراجیکٹس کی انتظامیہ بھی الرٹ رہے۔

 

مون سون بارشیں سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں، وفاقی وزیر کا خدشہ