جیکی شروف اور دیگر اداکار مجھ سے جلتے ہیں،انیل کپور

جیکی شروف اور دیگر اداکار مجھ سے جلتے ہیں،انیل کپور

ممبئی(نیا ٹائم ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ جیکی شروف سمیت انڈسٹری کے باقی دوسرے  تمام ایکٹرز ان سے جلتے ہیں۔

 

بالی ووڈ انڈسٹری  کے چھیاسٹھ سالہ سپر سٹار ہیرو انیل کپور اپنی آنے والی فلم "جُگ جُگ جیو'"کی تشہیری مہم میں ساتھی اداکارہ نیتو کپور کے ساتھ  مصروف ہیں۔انیل کپور سے متعلق اکثر ہی انکے ساتھی اداکار اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ وہ کافی خود پسند انسان ہیں اور سیٹ پر کچھ ایسی حرکتیں بھی  کرتے ہیں جس سے دوسرے اداکار کبھی کبھار تنگ ہوجاتے ہیں۔انڈین  میڈیا سے بات چیت  کے دوران جب اس بات کا تذکرہ ہوا تو انیل کپور نے شرمندہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں ایسی حرکتیں اس لیے کرتا ہوں تاکہ فلمی سیٹ پر ماحول  اچھا رہے۔

 

لیکن صحافی نے انٹرویو  کے دوران اداکار جیکی شروف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بتایا تھا کہ ایک دفعہ آپ نے گاڑی کا اے سی بند کردیا تھا تاکہ آپ کو پسینہ آسکے۔اس بات میں کتنی سچائی ہے  جس کے جواب میں بالی ووڈ ادکار انیل کپور نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے اورجیکی  شروف سمیت سب مجھ سے جلتے ہیں۔اس دوران  ساتھ بیٹھی نیتوکپورنے حیرانگی سے پوچھا کہ پسینے سے کیا ہوتا ہے جس پر انیل کپورنے جواب دیا  کہ بس ایسے ہی قصے کہانیاں بنادی ہیں اور میری باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔خیال  رہے کہ انیل کپور کی نئی فلم "جُگ جُگ جیو" رواں ماہ چوبیس جون کو ریلیز کی جائے گی۔

 

 

عامر لیاقت کی سابقہ دوسری اہلیہ بھی قبر کشائی کے معاملے پر بول پڑیں