فاسٹ بولر محمد حسنین کا اگلا ہدف کیا ہوگا

فاسٹ بولر محمد حسنین کا اگلا ہدف کیا ہوگا

لاہور(نیاٹائم)فاسٹ بولرمحمد حسنین نے بولنگ ایکشن کے قانونی قراردیے جانے کے بعد نیشنل کرکٹ ٹیم میں واپسی کواپنا اگلا ہدف قراردیدیا ہے۔

 

محمدحسنین انہی دنوں میں بولنگ کروانے کے اہل ہوئے ہیں، ان کے بولنگ ایکشن کوغیرقانونی دیاگیا تھا جس کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کے بولنگ ایکشن کو اس ضمن سے باہر نکالنے کیلئے ورک کیا گیا اور لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں ہونے والے بائیو مکینک ٹیسٹ کے مطابق انکابولنگ ایکشن کو ٹھیک قرار پایا ہے جس پران کا کہنا ہے کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد بہت خوشی محسوس ہورہی ہے،اب میں دوبارہ میدان میں آؤنگا ، نئے ایکشن کے اوپر میں نے کوچز کے ساتھ ملکر کافی جدوجہد کی، کوچ عمررشید نے بہت کام کیا ہے جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

 

فاسٹ بولرنے کہا کہ میں نے ایک کٹھن وقت گزارا ہے کیونکہ میرے ایکشن کو غلط کہا گیا اورایسے میں، میں بولنگ کا اہل نہیں تھا، میں سمجھتا  ہوں کہ کٹھن وقت میں ہی ہمت کرنا ہوتی ہے، مشکل ٹائم کو قبول کیا اور اس میں ہمت کی جس کا اب مثبت نتیجہ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کے ساتھ اپنی بولنگ پر پوری توجہ دی، مجھے کبھی ایسا نہیں لگا تھا کہ میں ایک بار پھر نہیں کھیل پاؤں گا، میں نے ہمیشہ اچھا ہی سوچا تھا کہ میں ایکشن کو ٹھیک کرکے واپس آؤں گا۔

 

محمد حسنین پرعزم ہے کہ نئے بولنگ ایکشن کے باعث اسپیڈ پراثر نہیں پڑے گا اوران کا کہنا ہے کہ ابھی پریکٹس جاری ہے، اب جب میچز کھیلوں گا تو ساری صورتحال کا پتہ چلے گا، میرا اس ٹائم اولین ٹارگٹ یہی ہے کہ جلد ازجلد پاکستان ٹیم میں واپسی ہوجائے اورپاکستان کے لیے اچھی پرکارکردگی پیش کرسکوں۔

 

بھارت کرکٹ پر کیوں حاوی ہے، آفریدی نے وجہ بتادی