عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کا جواب دینا ہو گا ، بلاول بھٹو

عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کا جواب دینا ہو گا ، بلاول بھٹو

لاڑکانہ(نیا ٹائم)پاکستان پیپلز پازرٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کرپشن کا جواب دینا ہو گا ، انہوں نے کرپشن کیلئے مل کر ایک کمپنی بنائی ، اب انہیں کرپشن کا جواب دینا ہو گا ۔

لاڑکانہ میں سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خان صاحب نے کمپنی کے ذریعے کک بیکس لئے اور اس کمپنی کے ذریعے مختلف لوگوں نے کرپشن کی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدالتوں کے سامنے کرپشن کا جواب دینا ہو گا جس سے بچنے کیلئے وہ سازش سازش کی رٹ لگا رہے ہیں تاہم عوام نے ان کے چہرے پہچان لئے ہیں ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب عوام اور بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن ان کے جھوٹ پر یقین نہیں کریں گے اور ان کااصل چہرہ عوام کو دکھائیں گے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ماضی میں بھی پاکستان کو مشکلات سے نکالا ہے ویسے ہی اب  عمران خان کی لائی گئی مشکلات سے بھی نجات دلائیں گے ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں تمام جماعتیں مل کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہی ہیں ، ہم سب نے نائق اور سلیکٹڈ کو برداشت کیا تو ہمیں تھوڑی دیر اس اتحادی حکومت کو بھی وقت دینا چاہئے تاکہ ہم معاشی اور انتخابی ریفارمز لا  کر انتخابات میں جائیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ایک بار یہ سارے کام مکمل ہونے کے بعد ہم دوبارہ شہر شہر جا کر بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کا پیغام پہنچائیں گے اور اپنی جیت کیلئے مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر خارجہ بننے کے بعد بہت سارے ممالک کےد ورے کئے اور پاکستان کی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی ۔ ہم نے امریکا سے دو طرفہ تجارتی تعلقات بھی بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی ۔

 

عمران خان نے نیب ترمیمی بل اسی ہفتے چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا