بھارت میں شادی کے خواہشمند لڑکوں پر داڑھی منڈوانے کی شرط عائد

بھارت میں شادی کے خواہشمند لڑکوں پر داڑھی منڈوانے کی شرط عائد

نئی دہلی (نیا ٹائم ویب ڈیسک)بھارت میں شادی کے خواہشمند لڑکیوں کیلئے نئی عجیب و غریب شرط عائد کی گئی ہے ، لڑکوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو انہیں داڑھی اور مونچھیں منڈوانا ہوں گی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ایک گاوں کی کمیونٹی نے  نوجوانوں پر شادی کیلئے داڑھی منڈوانے کی شرط رکھی ہے ۔ راجستھان کے 19 دیہاتوں میں آباد کماوت برادری کی طرف سے متفقہ قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں صرف کلین شیو نوجوانوں کو ہی شادی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پنچایت نے کہا ہے کہ اگر نوجوان فیشن میں داڑھی رکھ رہے ہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں تاہم انہیں شادی کیلئے داڑھی اور مونچھیں منڈوانا ہوں گی ۔

دوسری طرف پنچایت نے شادیوں میں خرچہ کم کرنے اور شادی کو آسان بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرتے ہوئے اس کیلئے اصول وضع کئے ہیں ۔ پنچایت نے شادیوں میں ڈی جے ڈانس اور منشیات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔

پنچایت نے شادی کی متعدد رسومات پر بھی پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

افغان طالبان کے 2 اہم عہدیداروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی