لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی طبیعت لندن میں ناساز ، ہسپتال منتقل

لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی طبیعت لندن میں ناساز ، ہسپتال منتقل

لندن (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی لندن میں طبیعت ناساز ہو گئی ،لندن کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ، تشویشناک حالت کے پیش نظر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے ۔

لیجنڈ کرکٹ کے خاندانی ذرائع کے مطابق ظہیر عباس کو تین روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں آکسیجن پر رکھا گیا ہے ۔ ظہیر عباس ابھی بولنے کی پوزیشن میں نہیں تاہم آج انہوں نے اشاروں سے بیٹی سے سلام دعا کی ۔

سابق قومی کپتان ظہیر عباس کی فیمی نے ان کے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کیلئے دعا کریں ۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا سے متاثر ہوئے ، ہسپتال ذرائع کے مطابق ظہیر عباس کے ڈائیلسز کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ انتہائی کمزوری کا شکار ہیں ، تاہم ان سے ملاقات پر بھی مکمل پابندی ہے ۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان ظہیر عباس کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیہ اور گردوں میں تکلیف بھی شروع ہوئی تھی ۔

 

بھارت کرکٹ پر کیوں حاوی ہے، آفریدی نے وجہ بتادی