انسانی سمگلرز کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، افغان شہری گرفتار

انسانی سمگلرز کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، افغان شہری گرفتار

اسلام آباد (نیا ٹائم)انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزموں میں جعلی کاغذات تیار کرنے والا افغان شہری بھی شامل ہے ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی سفری دستاویزات تیار کرنے والا افغان باشندہ پکڑا گیا جس نے اپنی شناخت  چھپا کر جعلی دستاویزات کے ذریعے فرانس سفر کرنے کی کوشش کی ، مسافر کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا ، افغان شہری نے جعلسازی سے جرمنی کا رہائشی کارڈ بنایا ہوا تھا جس پر اس کا نام رحمت علی درج تھا ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس کا اصل نام  علی رضا ولد حسن علی ہے ، مسافر کی نشاندہی پر انسانی سمگلنگ میں ملوث افغان ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ افغان ایجنٹ رحمت اللہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور میں رہائش پذیر تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے زیر استعمال جعلسازی کیلئے استعمال ہونے والے کمپیوٹر اور دیگر آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔ایف آئی اے نے دونوں ملزموں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ، اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔

 

وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ