وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

 

لاہور (نیا ٹائم) کمشنر لاہور کی جانب سے وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرانیکا  آگیا ۔

 

 کمشنر لاہور کیپٹن ر محمدعثمان نے وال چاکنگ کرنےوالوں کے خلاف استغاثوں کی تفصیل طلب کر لی۔

 

 کمشنر لاہورکہتے ہیں کہ ایم سی ایل افسران  وال چاکنگ کیخلاف استغاثوں پر پولیس کارروائی کی رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں تھانہ سطح پر پولیس کارروائی کرے گی۔وال چاکنگ کے معاملے میں زیرو ٹالیرنس پالیسی ہوگی۔

 

کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر لاہور،سی او ایم سی ایل ،اے ڈی سی ہیڈکوارٹر لاہور۔پی ایچ اے و پولیس افسران نے شرکت کی۔

 

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ کسی کو شہر کے پلرز۔دیواروں کو گندہ کرنے کی اجازت نہیں۔ہفتہ وار کارکردگی اجلاس ہوگا۔