بھارت کرکٹ پر کیوں حاوی ہے، آفریدی نے وجہ بتادی

بھارت کرکٹ پر کیوں حاوی ہے، آفریدی نے وجہ بتادی

 کراچی(نیاٹائم)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونےکی وجہ سے انڈیا عالمی کرکٹ پرحاوی ہے۔

 

لوکل ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم نے کہاہے کہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی طویل ونڈو کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے فیوچرٹور پروگرام(ایف ٹی پی)بھی شیڈول پر بھی نمایاں طور پر اثر پڑےگا۔ ہندوستان کرکٹ کی بین الاقوامی مارکیٹ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی لیول پر کھیل پراپنا اثر بڑھا رہا ہے، جس کے اثرات جلد دیگر ٹیموں پرپڑیں گے۔

 

قبل ازیں انڈین پریمیئر لیگ کے 2023 سے 2027 کے دوران چار سودس میچز کے میڈیا رائٹس تقریبا چارسو ارب 75 کروڑانڈین روپوں میں سیل ہوئے، جس سے بی سی سی آئی کو پانچ سو ارب روپے آمدنی متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق پرمیچ 107 کروڑ پچاس لاکھ انڈین روپے بنتے ہیں، جو پاکستانی 278 کروڑ روپےبنتے ہیں۔خیال رہے کہ انڈین بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹویٹ کیا کہ آئی پی ایل فی میچ کی قیمت کے لحاظ سے اب دنیا کی سیکنڈ سب سے زیادہ مہنگی لیگ بن گئی ہے۔

 

چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کے متعلق خبریں پھر سے گردش کرنے لگی