وزارت داخلہ کاکھاد سمگلروں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑاحکم

وزارت داخلہ کاکھاد سمگلروں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑاحکم

اسلام آباد(نیاٹائم)وزارت داخلہ نے یوریا کھاد اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا  ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق ذخیرہ اندوزوں   اور سمگلروں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، سندھ حکومت ، آئی جی سندھ اور ایگری کلچرڈپارٹمنٹ کو کارروائی کا حکم جاری کیا گیا، سندھ 40 ، بلوچستان 28، پنجاب کے 24 ڈیلروں نے ذخیرہ اندوزی کی ہے،2ا سمگلروں نے 300 میٹرک ٹن کھاداسمگلنگ کی جن کا تعلق میرپور خاص سےہے۔

 

ذرائع کے مطابق 15 اسمگلروں کا تعلق بلوچستان اور 2 کا تعلق پنجاب سے ہے، ڈیلروں نے 3158 میٹرک ٹن ذخیرہ اندوزی کی،سندھ کے ڈیلروں نے1310میٹرک ٹن ذخیرہ اندوزی کی ، میرپورخاص کے2 ڈیلروں نے 300 میٹرک ٹن یوریا کھاد سمگل  کی،ذرائع کے مطابق 2 ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی،گزشتہ دنوں ملک بھر میں کسانوں نے اپنی فصلوں کے لیے کھاد کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

 

دوسالوں میں ٹریکٹرزکی قیمت میں کتنی مرتبہ اضافہ ہوا