ڈالر کی تیز رفتار کم نہ ہوسکی

ڈالر کی تیز رفتار کم نہ ہوسکی

کراچی(نیاٹائم)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہےاورروپے کی قدردن با دن گرتی جارہی ہے۔

 

انٹربینک میں ڈالردوروپے چارپیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد اب دو سو بارہ روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ دن بھی انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 1.21 روپے بڑھ کر 209.96 روپے ہوئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت ایک روپے پچاس پیسے بڑھ گئی تھی اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔

 

دوسری طرف آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی بھی اب تک لٹکی ہوئی ہے، ماہرین نے کہا ہےکہ ایک دو دن میں معاملات حل نہ ہوئے  تو صورتحال مزید خطرناک ہوسکتی ہے جبکہ وزیرداخلہ نے بھی کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے باوجودآئی ایم ایف نرمی کا مظاہرہ نہیں کررہا۔

 

ڈالرکی تیز رفتار جاری