عامر لیاقت کی قبرکشائی کب ہوگی، بورڈ تشکیل دیدیا گیا

عامر لیاقت کی قبرکشائی کب ہوگی، بورڈ تشکیل دیدیا گیا

کراچی(نیاٹائم)ممتازٹی وی اینکروسابق ممبرقومی اسمبلی عامرلیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئےعدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔

 

نیاٹائم کے مطابق عامرلیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سرپرستی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ بنا دیاگیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی ایشوکردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ اوڈی فارنزک میڈیسن جناح پرویزمخدوم، ایم ایل اوڈاکٹراریب بقائی، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹرگلزارعلی کو میڈیکل بورڈ کا حصہ بنایاگیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق تئیس جون کوصبح ساڑھے نوبجے عامرلیاقت کی قبرکشائی کا عمل شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ نامورٹی وی اینکر، مقرراورایم این اے عامر لیاقت نوجون کواپنے کمرے میں بے ہوش حالت میں پائے گئے تھے، ملازمین کی خبرپرعامرلیاقت کواسپتال لایا گیا جہاں وہ اس دنیا کوچھوڑ کرچلے گئے تھے۔

 

عامر لیاقت کی سابقہ دوسری اہلیہ بھی قبر کشائی کے معاملے پر بول پڑیں