ٹرین پر سفر کرنے والوں کےلیے بری خبر

ٹرین پر سفر کرنے والوں کےلیے بری خبر

 لاہور (نیا ٹائم) ایک ہفتے میں ٹرین کے کرایوں میں دوسری بار اضافے نے مسافروں کو چکرا دیا،پاکستان ریلوے کی جانب سے بڑھائے گئے کرایہ کا اطلاق آج سے ہوگا۔

 

محکمہ ریلوے کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے نے مختلف روٹس پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھائے ہیں۔

 

مسافرٹرینوں کے لیے کرائےمیں 5 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیاہے۔

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےباعث ریلوے کےکرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ہفتے کے روزجاری کیا گیا تھا۔

 

پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2250 روپے کردیا گیا جب کہ اے سی لوئر کا کرایہ 4150 روپے ہوچکاہے، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5700 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 8050 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 

اسی طرح لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا اب نیا کرایہ 1850روپے ہوگیا ہے۔

 

اے سی لوئر کا کرایہ 3950، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4250 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 6200 روپے وصول کیا جائے گا۔