پی ٹی  اے کاغیر اخلاقی ویب سائٹس کےحوالےسےاہم اقدام

پی ٹی اے کاغیر اخلاقی ویب سائٹس کےحوالےسےاہم اقدام

اسلام آباد(نیاٹائم) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  نے ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس) کا مرکزی سسٹم متعارف کرانےکی تصدیق کردی ہے۔

 

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی این ایس نظام کے تحت ویب سائٹس  ڈومین کی سطح پربلاک ہوسکیں گی، اس طرح پی ٹی اے غیر اخلاقی ویب سائٹس کو  خود بلاک کرپائےگا، اس سے پہلے ویب سائٹس کی فہرست انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کوبھجوائی جاتی تھی۔

 

ترجمان پی ٹی اےکا بتانا ہےکہ نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکنزم نہیں، نیا سسٹم غیراخلاقی مواد کو بلاک کرنے کیلئے بنایا گیا ہے، نئے سسٹم سے شہریوں کی پرائیویسی پرکوئی فرق نہیں پڑےگا، اس سے انٹرنیٹ کی رفتار پربھی کوئی  فرق نہیں پڑے گا۔

 

ترجمان کا بتانا ہےکہ ویب سائٹس بلاک کے خودکار سسٹم سے وقت کی بچت ہوگی، اس سسٹم کے ساتھ نگرانی کا کوئی طریقہ کار نہیں جس سےمعلوم ہوسکےکہ صارف کیا سرفنگ کر رہے ہیں،غیر قانونی اور نقصان دہ مواد فوری بلاک کرنےکے موجودہ پروسیس کو خودکار بنایا جا رہا ہے۔

 

شاہ محمود قریشی کا فیٹف کے حوالے سے اہم بیان