لودھراں پولیس کی بڑی کارروائی، کروڑوں کی منشیات پکڑلی

لودھراں پولیس کی بڑی کارروائی، کروڑوں کی منشیات پکڑلی

لودھراں(نیاٹائم)پولیس نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سے بھرا آئل ٹینکر پکڑکرکروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی ہے۔

 

ڈی پی اوعبدالرؤف بابر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی سے دو ملزم عباس اورطارق ایک آئل ٹینکرکے خفیہ خانوں میں تین کروڑمالیت کی سوا آٹھ من چرس چھپا کرساؤتھ پنجاب میں اسمگل کررہے تھے۔

 

ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پراڈہ پرمٹ کے نزدیک آئل ٹینکرکو روک کر اس کے خفیہ خانوں میں رکھی چرس برآمد کرلی قبضےمیں لے لی اور دوممبران کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمے کا اندراج کردیاگیا۔

 

ڈی پی اونے کہا ہے کہ منشیات کی بھاری کھیپ پکڑنے والی پولیس ٹیم کو نقد انعامات اورسرٹیفکیٹ فراہم کیے جائیں گی اچھی کارکردگی پرداد دینا جوانوں کے حوصلوں کو بڑھاتا ہے۔

 

ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان پر حملہ