عامر لیاقت کی سابقہ دوسری اہلیہ بھی قبر کشائی کے معاملے پر بول پڑیں

عامر لیاقت کی سابقہ دوسری اہلیہ بھی قبر کشائی کے معاملے پر بول پڑیں

کراچی(نیاٹائم)سابق ممبرقومی اسمبلی عامرلیاقت کی سابقہ بیوی طوبیٰ انورنے ان کی قبرکشائی کےعدالتی حکم اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے۔


ٹوئٹرپرجاری بیان میں طوبیٰ انورکا کہنا تھا کہ اگرحکام نےعامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھا توان کی وفات کے دن ہی کروا لیتے۔ انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال کے ایک تقریبا دو ہفتے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کرنا لواحقین کے لیےانتہائی اذیت ناک ہوگا لیکن مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے۔سابقہ بیوی نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا اچھا حل کرنے والا ہے، اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کیلئے آسانیاں ہموار کرے۔


یاد رہے کہ نامورٹی وی اینکر، مقرراورایم این اے عامرلیاقت نوجون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پرعامر لیاقت کو اسپتال لایا گیا جہاں انکی دار فانی سے کوچ فرما گئے تھے۔عامر لیاقت کی طرف سے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی گئی تھی، ان کی دوسری شادی طوبیٰ انور سے ہوئی تاہم یہ شادی بھی ناکام ہوئی اورطوبیٰ نے بھی فروری 2022 میں عامرلیاقت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

 

فیصل قریشی نے ٹک ٹاکرز کیساتھ کیے جانے والا شو کیوں چھوڑا؟