مراد سعید اور علی محمد خان نے احتجاجی اساتذہ کو راضی کر لیا

مراد سعید اور علی محمد خان نے احتجاجی اساتذہ کو راضی کر لیا

اسلام آباد (نیا ٹائم) بنی گالہ میں سا بق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر خیبرپختونخواہ کے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو علی محمد خان اور مراد سعید نے راضی کر لیا ، اساتذہ نے احتجاج ختم کر دیا ۔

علی محمد خان اور مراد سعید نے احتجاجی اساتذہ کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے نوکری کے آغاز کی تاریخ سے مستقبل کرنے اور پنشن قانون لاگو کرنے سے متعلق مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں ۔ اساتذہ کا وفد منگل کے روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کرے گا ۔

احتجاجی اساتذہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے درمیان مذاکرات علی محمد خان اور مراد سعید کی محنت کے باعث کامیاب ہوئے ۔ مراد سعید نے کہا کہ منگل کے روز اساتذہ کا وفد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کرے گا جس کے بعد جون میں ہی ان کے تمام مطالبات کی منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ان کی نوکری کےآغاز سے مستقل کئے جانے ، پنشن کا 2022 ء کا قانون لاگو کرنے سمیت رہنماوں کے خلاف درج مقدمات اور انکوائری ختم کرنے کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں ۔

 

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر اساتذہ کا دھرنا جاری