بھارت میں پورے گھرانے کی مبینہ اجتماعی خود کشی

بھارت میں پورے گھرانے کی مبینہ اجتماعی خود کشی

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک) بھارت میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی خود کشی کر لی ، گھر سے 9 افراد کی لاشیں مل گئیں ، پولیس کا ماننا ہے کہ تمام افراد نے مشترکہ طور پر خود کشی کی ہے ۔

بھارتی شہر ممبئی کے ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں ، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ تمام افراد نے اجتماعی طور پر خود کشی کی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے ایک گھر سے پانچ خواتین اور چار مردوں کی لاشیں ملی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے لاشوں کی برآمدتی کو مبینہ طور پر اجتماعی خود کشی قرار دیا ہے ، تاہم گھر سے ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے ان کی اموات کو خود کشی قرار دیا جا سکے ۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والا پورا خاندان ڈاکٹر ہے اور مذکورہ افراد کی ہلاکت مبینہ طور پر زہریلا مواد کھانے سے ہوئی ہے ۔ تاہم ان کی اموات کی اصل حقیقت پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کی جا سکے گی ۔

 

باغیوں کا گاوں پر حملہ 100 سے زائد افراد ہلاک ، متعدد زخمی