الیکشن کمیشن نے این اے 240 کے ریٹرننگ افسر کو عملہ سمیت طلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے این اے 240 کے ریٹرننگ افسر کو عملہ سمیت طلب کر لیا

اسلام آباد (نیا ٹائم) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپر چوری کے واقعات پر ریٹرننگ آفیسر کو عملے سمیت اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ۔

الیکشن کمیشن حکام نے ریٹرننگ آفیسر عبدالرزاق ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر خدا بخش اور ایس ایس پی کورنگ فیصل بشیر میمن کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں اسلام آباد طلب کیا ہے ۔ تینوں افسران کو الگ الگ نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔

این اے 240 کے ریٹرننگ افسر و الیکشن کمشنر کورنگی عبدالرزاق اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر خدا بخش کو بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق 16 جون کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کے دوران تشدد کے ناخوشگوار واقعات کے ساتح محمد علی جناح سکول لانڈھی میں بنائے گئے پولنگ سٹیشن نمبر 87 سے بیلٹ پیپرز چوری ہونے کے معاملاتکی ررپورٹ سمیت 22جون کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں 10 بجے اصالتاً پیش ہوں ۔

الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی کورنگ فیصل بشیر میمن سے بھی پولنگ کے دوران امن و امان اور پرتشدد واقعات سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں 22 جون کو اسلام آباد طلب کیا ہے ۔ تینوں افسران کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر الیکشن کمیشن میں وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

 

سندھ اسمبلی میں "بکری" کہاں سے آئی ؟