بجلی کی طلب کم ہو گئی ، لوڈ شیڈنگ کم نہ ہو سکی

بجلی کی طلب کم ہو گئی ، لوڈ شیڈنگ کم نہ ہو سکی

لاہور (نیا ٹائم)موسم بہتر ہونے اور گرمی میں کمی آنے کے بعد بجلی کی طلب میں واضح کمی ہو گئی ، شارٹ فال بھی کم ہو کر 5 ہزار400 واٹ پر آ گیا لیکن اس کےباوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا ۔

بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی طویل لوڈ شیدنگ جاری ہے ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی نہ ہو سکی ہے ۔

دوسری طرف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں زمینداروں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن روڈ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دی ۔

دوسری طرف پاور ڈویژن کے حکام کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شارٹ فال کم ہونے کے بعد چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہو گئی ہے ۔ پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق چھوٹے شہروں میں 6 جبکہ دیہاتوں میں 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

واضح رہے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے ملک بھر میں گرمی کی شدت کم ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے بجلی کی طلب میں بھی واضح کمی ہو گئی ہے ۔ تاہم ابھی تک لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں  پایا جا سکا ہے اور اب بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

 

غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، وزیرخزانہ