افغان  طالبان نے 5 برطانوی شہریوں کو رہا کر دیا

افغان  طالبان نے 5 برطانوی شہریوں کو رہا کر دیا

کابل (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) افغانستان میں افغان طالبان کی قید میں موجود 5 برطانوی شہریوں کو طالبان نے رہا کر دیا ۔ برطانیہ کے فارن ، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ترجمان نے برطانوی شہریوں کی رہائی پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ برطانوی شہریوں کا افغانستان میں ہماری حکومت سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ انہوں نے حکومتی سفری پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغانستان کا سفر کیا تھا جو کہ غلطی تھی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان شہریوں کے خاندانوں کی طرف سے ہم افغان ثقافت ، روایات یا قوانین کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر بھی معذرت خواہ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل اچھے رویے کی بھی یقین دہانی کرواتے ہیں ۔

برطانوی سیکرٹری خارجہ لزٹروس نے برطانوی شہریوں کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ خوشی ہے برطانوی حکومت افغانستان میں قید اپنے 5 شہریوں کو رہا کروانے میں کامیاب ہوا ۔

انہوں نے کہا ہے یہ افراد جلد اپنے خاندانوں سے ملیں گے ، انہوں نے کہا کہ برطانوی شہریوں کی رہائی کیلئے کام کرنے والے سفارتکاروں پر ان کا شکرگزار ہوں ۔

تاہم ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ان برطانوی شہریوں کو طالبان نے کب ، کیوں اور کہاں قید کیا تھا ۔

 

لندن میں کل سے ریلوے کا پہیہ جام کرنے کا اعلان