غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، وزیرخزانہ

غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، وزیرخزانہ

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایک سے ڈیڑھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام کا آغازہوجائے گا غریب طبقے کو ریلیف فراہم کریں گے۔

 

صحافیوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا تنخواہوں میں اضافے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، صاحب ثروت لوگوں پرٹیکس لاگوہوگا جبکہ غریب طبقے کو ریلیف ملے گا۔ چند دن پہلے اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ خواہش ہے ملک میں کسی کو بھی دو ہزاروظیفے لینے کی ضرورت نہ پڑے۔

 

انہوں نے کہا کہ کٹھن وقت میں بجٹ پیش کیاگیا کیونکہ ماضی میں اتنی بری معاشی حالت نہیں دیکھی جتنی آج دیکھ رہا ہوں۔ ایک ہزار100 ارب روپے بجلی کی مد سبسڈی فراہم کی گئی اورپانچ سوارب روپے کا سرکلر ڈیٹ دیاگیا۔ سولہ روپے فی یونٹ گورنمنٹ دے رہی ہے تاہم یہ بھی عوام کے ہی پیسے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اس مالی سال شعبہ گیس میں چارسو ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی اور 30، 35 روپے بجلی کا یونٹ بنے تاہم اگر باقی ممالک میں سستی گیس دی جارہی ہے تو ہم مہنگی نہیں فراہم کرسکتے۔ ملک میں دوسو ملین ڈالرکی گیس کی خبرہی نہیں کہ کدھرگئی۔ ملکی انتظامی معاملات ٹھیک کرنا لازم ہے نہیں تو یہ ملک چلانا کٹھن ہے۔ دو اعشاریہ چارارب کی گیس ہم ضائع کردیتے۔ پاکستان باوقاراورنیوکلیئر پاورکنٹری ہے، اس لیے ہم کو معیشت سنبھالنا ہوگی۔

 

چائے کم پینے والی بات سنجیدہ تھی لیکن اس کا مذاق بنایا گیا:احسن اقبال